۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا، اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ میں ہونے والے مظاہرے میں کم از کم 95000 افراد نے شرکت کی۔

نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین میں عدلیہ کی طاقت کو کم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، اس کے منصوبے میں صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کی تجاویز شامل ہیں، نیتن یاہو اور اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے اور وہ ایگزیکٹو برانچ کے کام میں مداخلت کرتی ہے، تاہم ان اصلاحات کی تجویز کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے بڑے شہروں میں اس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدلیہ کو کمزور کر کے خود کو کرپشن کے الزامات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان مظاہرین کے مطابق نیتن یاہو کی مجوزہ اصلاحات سے نیتن یاہو کا بدعنوانی کے مقدمات سے بچنا آسان ہو سکتا ہے، وزیر اعظم کے طور پر اپنے دور میں نیتن یاہو کو رشوت ، دھوکہ دہی سمیت بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس اعتراض کے علاوہ بھی اسرائیل میں داخلی طور پر اختلافات دیکھنے کو مل رہے ہیں، بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں آپسی اختلاف ہی سبب بنے گا کہ ایک دن اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .